AL-QALAM MODEL PUBLIC SCHOOL القلم ماڈل پبلک اسکول
A Centre of Deeni and Modern Education:
It is one of the Model Madrasa System (MMS) based school/madrasa of Al Qalam Foundation (Trust). It is being developed as a working model of MMS and training centre to showcase the actual system for others Madaris/School and a centre for training of their staff. The classes from Nursery to VIII have been started at Nagina House, Adam Nagar, Barauli Road, (Nagla Patwari) Aligarh-202001, UP. The system is fully compatible with New Education Policy of India. Under this system, upto Senior Secondary level, the students will get three certificates of Senior Secondary, Maulvi & Hafiz-e-Quran through Composite Teaching Methodology.
We are following the curriculumn of NCERT for modern education. The complete syllabus of Islamic Education is also covered simultaneously without affecting the Quality and Quanta of any one of them. The composite Teaching Methodology of Model Madrsa System developed by Al-Qalam Foundation is used for this purpose.
دینی اور عصری تعلیم کا ایک مرکز:
یہ ادارہ القلم فاؤنڈیشن کے ماڈل مدرسہ نظام (MMS) پر مبنی اداروں میں سے ایک ہے۔ اس کو MMSاور تربیتی مرکز کے ایک مثالی نمونہ کے طور پر تیار کیا جارہا ہے تاکہ دوسرے مدارس کو نمونہ کے طور پر دکھایا جاسکے اور یہ مدارس کےاساتذہ کی تربیت کا مرکز بھی ہو۔ نرسری سے درجہ آٹھ تک کی تعلیم کا قیام عمل میں آچکا ہے جسے نگینہ ہاؤس، آدم نگر (نگلہ پٹواری) ، برولی روڈ ، علی گڑھ -202001 ، یوپی میں شروع کیا گیا ہے۔یہ نظام پوری طرح قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کے مطابق ہے۔ اس نظام کے تحت طلباء سینئر سیکنڈری سطح تک تین اسناد (سینئر سیکنڈری، مولوی اور حفظِ قرآن) حاصل کر سکیں گے۔جس کے لئے مربوط تدریسی طریقۂ کار کا استعمال کیاجائے گا۔
ہم جدید تعلیم کے لیے NCERT کے نصاب کی پیروی کر رہے ہیں۔ اسلامی تعلیم کا مکمل نصاب بھی اس میں ساتھ ساتھ شامل ہے۔ مزید یہ کہ دونوں نصاب کے معیار اور مقدر کو برقرار رکھا گیا ہے۔ کسی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے بلکہ مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے لیے ہم القلم فاؤنڈیشن کے تیار کردہ ماڈل مدرسہ نظام کے جامع تدریسی طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں۔